ابنا: مصري سيکورٹي فورس نے اخوان المسلمين کے ساٹھ سے زائد حاميوں اور متعدد رہنماؤں کو گذشتہ چوبيس گھنٹے ميں گرفتارکرليا ہے ۔ جبکہ بني سويف شہر ميں مظاہرے کے دوران دو افراد کے مارے جانے کي خبر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اخوان المسلمین کے سیکڑوں کارکنوں اور دسیوں سینئر رہنماوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اخوان المسلمین کے مرشد محمد بدیع اور ترجمان بھی شامل ہیں۔
.......
/169